Home / Crime / مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل میں دل کی تکلیف باعث آر آئی سی راولپنڈی منتقل کردیا گیا

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل میں دل کی تکلیف باعث آر آئی سی راولپنڈی منتقل کردیا گیا

اسلام آباد (نوپ نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں ایک سال کی سزا پانے والے ن لیگ کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت پھر ناساز ہوگئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل میں دل کی تکلیف ہوئی، طبیعت بہتر نہ ہونے انہیں فوری طور پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ کیپٹن صفدر کچھ دن پہلے بھی معدے میں تکلیف کے باعث پمز میں زیر علاج رہے تھے، ان کے علاوہ اڈیالہ جیل میں قید ن لیگ کے حنیف عباسی کو بھی گزشتہ روز دل کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

About admin

Read more

Pakistan will never leave Kashmiris alone: COAS

Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa on Wednesday vowed to never leave Kashmiris …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *