Home / Crime / آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور اومنی گروپ کے مالک انور مجید گرفتار

آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور اومنی گروپ کے مالک انور مجید گرفتار

اسلام آباد (نوپ نیوز) سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ سپریم کورٹ نے دیگر دو ملزمان علی کمال مجید اور مصطفی ذوالقرنین مجید کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے انور مجید اور ان کے بچوں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے بچوں کے نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ بچے ملوث نہ ہوئے تو تفتیش میں کلیئر ہو جائیں گے، انور مجید اور ان کے بچوں کی مزید حاضری کی ضرورت نہیں۔ سپریم کورٹ نے اومنی گروپ کے اکاؤنٹس بحال کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ جے آئی ٹی بننے تک ملزمان کی جائیداد قرق رہے گی۔ چیف جسٹس نے ملزمان کے وکیل کی درخواست مسترد کردی جس میں انہوں نے جے آئی ٹی پر دلائل دینے کے لیے وقت دینے کی استدعا کی تھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں بھی جے آئی ٹی بناکر اسے سپروائز کرے گی، پاناما جے آئی ٹی میں حساس اداروں سے متعلق غلط فہمی تھی، میں سمجھتا تھا خفیہ ایجنسیوں کے افسران کے نام بعد میں شامل کئے گئے، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے لوگ چوہدری نثار کی ڈان لیکس جے آئی ٹی میں بھی تھے۔ کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

About admin

Read more

Pakistan will never leave Kashmiris alone: COAS

Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa on Wednesday vowed to never leave Kashmiris …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *